آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں تیندوے کا خوف

اس تیندوے کے سبب مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس تیندوے کے سبب و ہ گھر وں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں تیندوے کے امکانی حملہ کاخوف ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے بیلوگاتانڈہ کے قریب گزشتہ کچھ دنوں سے ایک تیندوے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔اس نے حالیہ دنوں کے دوران مویشیوں پر حملہ کردیا۔ آج اس نے گائے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کردیا۔

 اس تیندوے کے سبب مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس تیندوے کے سبب و ہ گھر وں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں تیندوے کے امکانی حملہ کاخوف ہے۔

ان مقامی افراد نے کہاکہ یہ تیندوا مسلسل ان کے مویشیوں کو نشانہ بنارہا ہے جس سے انہیں اپنے مویشیوں کی بھی فکر لاحق ہے۔ان افراد نے محکمہ جنگلات کے حکام سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کریں۔