سوشیل میڈیا

ہونے والے داماد کی 125 اقسام کی ڈشس سے تواضع

دامادوں کیلئے سسرال میں ضیافت کا اہتمام تلگو تہذیب کا حصہ ہے تاہم اس خاندان نے اپنے ہونے والے داماد کیلئے پہلی دعوت کے طورپر انوکھی اور بہترین قسم کی 125ڈشس کا اہتمام کیا جس کو دیکھ کر ان کا ہونے والا داماد بھی حیرت زدہ ہوگیا۔

حیدرآباد: اے پی میں ایک خاندان نے ہونے والے داماد کی دسہرہ کے موقع پر 125اقسام کی ڈشس سے تواضع کی۔یہ واقعہ وجیانگر م ضلع میں پیش آیا۔ضلع وجیانگرم کے ایس کوٹہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چیتنیہ کی منگنی، نہاریکا سے ہوئی تھی۔اس جوڑے کی شادی آئندہ سال 9مارچ کو ہونے والی ہے۔

دسہرہ کے موقع پر دامادوں کیلئے سسرال میں ضیافت کا اہتمام تلگو تہذیب کا حصہ ہے تاہم اس خاندان نے اپنے ہونے والے داماد کیلئے پہلی دعوت کے طورپر انوکھی اور بہترین قسم کی 125ڈشس کا اہتمام کیا جس کو دیکھ کر ان کا ہونے والا داماد بھی حیرت زدہ ہوگیا۔

اس واقعہ کاویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس کے ساتھ ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے اس واقعہ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔