شمالی بھارت

بی جے پی قبائیلیوں پر مظالم کو روکنے کیلئے حقیقی قدم کیوں نہیں اُٹھاتی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں قبائلی مفادات پر صرف خالی دعوے اور خالی باتیں ہیں۔حکومت قبائلیوں پر مظالم روکنے کے لیے حقیقی اقدامات کیوں نہیں کرتی؟

بھوپال: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع کے وائرل ویڈیو میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی حکومت قبائلیوں پر مظالم کو روکنے کے لئے حقیقی قدم کیوں نہیں اٹھاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ

محترمہ وڈرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کے قریبی دوست نے مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی نوجوان کے ساتھ جو غیر انسانی اور گھناؤنا فعل کیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ ریاست میں بی جے پی کے 18 سال کے دور حکومت میں قبائلیوں پر مظالم کے 30 ہزار 400 معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں قبائلی مفادات پر صرف خالی دعوے اور خالی باتیں ہیں۔حکومت قبائلیوں پر مظالم روکنے کے لیے حقیقی اقدامات کیوں نہیں کرتی؟