تعلیم و روزگار

بی فارمیسی کورس شروع کرنے عثمانیہ یونیورسٹی کا فیصلہ

ونیورسٹی انتظامیہ نے کالج آف ٹکنالوجی بی فارمیسی کورس کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت60 نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے۔ یونیورسٹی، ہوٹل مینجمنٹ کورس شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سال 2022-23 سے یونیورسٹی آف ٹکنالوجی، اویو کیمپس میں بی فارمیسی کورس کی منظوری دی ہے۔ یونیورسٹی کالج آف ٹکنالوجی میں فی الحال ایم فارمیسی (فارما سیوٹیکلس انالائسس اینڈ کوالٹی اشورنس) اور ایم فارمیسی میں فارما سیوٹیکلس کیمسٹری کورس کی تعلیم کا نظم ہے۔ ہر ایک کورس میں 18 نشستوں پر داخلے دئیے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کالج آف ٹکنالوجی بی فارمیسی کورس کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت60 نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے۔ یونیورسٹی، ہوٹل مینجمنٹ کورس شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔