دہلی

صدرجمہوریہ کے ہوتے ہوئے مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیوں کریں: راہول

راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بدست عمارت کے افتتاح کے پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر سیاست شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بدست عمارت کے افتتاح کے پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا، "نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ کو کرنا چاہئے، وزیر اعظم کو نہیں۔” واضح رہے کہ دو روز قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ وزیر اعظم 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔

a3w
a3w