تلنگانہ

کے سی آرکو کیوں ووٹ دیاجائے؟وجئے شانتی کے طنزیہ سوالات

تلنگانہ کانگریس کی لیڈروجئے شانتی نے طنزیہ طورپر پوچھا کہ عوام وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو کیوں ووٹ دیں؟

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈروجئے شانتی نے طنزیہ طورپر پوچھا کہ عوام وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو کیوں ووٹ دیں؟

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے میدک اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امیدوار ایم روہت کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے کئی سولات کئے۔

وجئے شانتی نے جذباتی انداز میں کہا کہ کیا کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑروپئے کی بے ضابطگیوں پر کے سی آرکو ووٹ دیاجائے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ تلنگانہ میں شراب کی دکانات قائم کرتے ہوئے بہنوں کو پریشان کرنے والے چندرشیکھرراو کو ووٹ دیاجائے؟

طلبا کو منشیات کا عادی بنانے پران کو ووٹ دیاجائے؟انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی کی مختص اراضیا ت پر قبضہ کرنے پر انہیں ووٹ دیاجائے؟

بے روزگاری کے فائدہ پر کیاانہیں وو ٹ دیاجائے؟انہوں نے کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر کیا کے سی آرکوووٹ دیاجائے؟