کھیل

زخمی ایشانت شرما اورڈیوڈ وارنر مزید ایک ہفتہ باہر رہیں گے

ممبئی انڈینز کے خلاف 10 رنز کی جیت کے بعد دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے نے کہاکہ "میرے خیال میں وارنر کو مکمل فٹ ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا اور ایشانت کو بھی اتنا ہی وقت لگے گا۔ ایشانت کی پیٹھ میں جکڑن ہے جو دو میچ پہلے ہوئی تھی۔

نئی دہلی: بلے باز ڈیوڈ وارنر اور تیز گیند باز ایشانت شرما پلیئنگ الیون سے باہر رہیں گے، وہ ابھی تک چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگ جائے گا۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے پہلا ٹسٹ
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ

ممبئی انڈینز کے خلاف 10 رنز کی جیت کے بعد دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے نے کہاکہ "میرے خیال میں وارنر کو مکمل فٹ ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا اور ایشانت کو بھی اتنا ہی وقت لگے گا۔ ایشانت کی پیٹھ میں جکڑن ہے جو دو میچ پہلے ہوئی تھی۔

 وارنر کے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے جس سے وہ ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکے ہیں۔ ان کا ایم آر آئی ہوا جس سے ان کی چوٹ کا پتہ چلا اور انہیں دو سے تین ہفتے آرام کرنے کی ضرورت تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ جب ہم دہلی واپس آئیں گے تو وہ انتخاب کے لیے تیار ہوں گے۔

پرتھوی شا کے بارے میں انہوں نے کہاکہ “جب ہم میدان میں پہنچے تو پرتھوی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں تو ہم ابھیشیک پورل کے ساتھ جائیں گے۔

دہلی کیپٹلز کا اگلا میچ 29 اپریل کو کولکتہ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے اور اس کے بعد وہ 7 مئی کو دہلی میں راجستھان رائلز کا مقابلہ کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ وارنر کو 12 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں لیپ شاٹ کی کوشش کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی۔ دوسری طرف ایشانت پیٹھ میں جکڑن کا شکار ہیں۔