شمالی بھارت

کیا سی بی آئی اب لوگوں کے واش روم میں داخل ہوجائے گی:ممتا بنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہاکہ میں نے سنا ہے کہ سی بی آئی مغربی بنگال کے بلدیات میں داخل ہوگئی۔ کیا اب سی بی آئی لوگوں کے خانگی واش روم میں داخل ہوجائے گی؟۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے ریاست کے مختلف علاقوں میں بلدیات پر سی بی آئی کے دھاوؤں پر ایک بار پھر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا اب مرکزی ایجنسیاں لوگوں کے واش روم میں داخل ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

 ممتابنرجی، اوڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو بھیانک ٹرین حادثہ کے مہلوکین کے رشتہ داروں میں معاوضوں کے چیکس تقسیم کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے پیچھے اصل وجوہات کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

 توجہ ہٹانے کیلئے سی بی آئی نے مغربی بنگال پولیس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ آج میں نے سنا ہے کہ سی بی آئی مغربی بنگال کے بلدیات میں داخل ہوگئی۔ کیا اب سی بی آئی لوگوں کے خانگی واش روم میں داخل ہوجائے گی؟۔