مشرق وسطیٰ

جمعرات 23ستمبر کو سعودی عرب میں نیشنل ڈے کی تعطیل

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال یوم وطنی جمعہ 23 ستمبر 2022 کو ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں یوم وطنی کی تعطیل جمعرات 22 ستمبر کو ہوگی۔

ریاض: سعودی عرب میں حکامنے بتایا کہ مملکت میں نیشنل ڈے کی تعطیل جمعرات 22 ستمبر 2022 کو ہے، جب کہ سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت میں پرائیوٹ سیکٹر کے کارکنان کے لیے یوم وطنی (نیشنل ڈے) کی تعطیل کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال یوم وطنی جمعہ 23 ستمبر 2022 کو ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں یوم وطنی کی تعطیل جمعرات 22 ستمبر کو ہوگی۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق یوم وطنی کی تعطیل ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے قومی دن کے پہلے روز ہوتی ہے، اگر اس دن ہفتہ وار چھٹی ہو تو اس صورت میں یوم وطنی سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد تعطیل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا یوم وطنی (نیشنل ڈے) ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے، شاہ عبد العزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبرکو یوم وطنی مناتے ہیں۔