کرناٹک
ٹرینڈنگ

اسکول اسٹڈی ٹور، خاتون ٹیچر اور طالبعلم کا رومانٹک فوٹو شوٹ (تصاویروائرل)

عاشق جوڑوں کی طرح عشق میں غرق بوسوں اور گلے ملنے سے پرجوش پورا فوٹو شوٹ رومانٹک تھا۔ طالب علم نے پیلے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ ٹیچر نے گلابی ساڑھی پہنی زیب تن کی ہوئی تھیں۔

بنگلورو: ہم نے محبت کرنے والوں اور میاں بیوی کو فوٹو شوٹ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا۔ جوڑے رومانٹک تصاویر کھینچتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن ایک ٹیچر نے اپنے طالب علم کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرادی۔

متعلقہ خبریں
اسکول ٹیچر کا فحش ویڈیو منظر عام پولیس میں شکایت درج
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
اسکول کا چپراسی 4 سالہ طالبہ سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار

عاشق جوڑوں کی طرح عشق میں غرق بوسوں اور گلے ملنے سے پرجوش پورا فوٹو شوٹ رومانٹک مناظر پیش کررہا تھا۔ طالب علم نے پیلے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ ٹیچر نے گلابی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔

 دونوں نے ہرے بھرے درختوں کے درمیان ایک ساتھ فوٹو شوٹ کیا۔ جب طالب علم ٹیچر کو اپنی طرف مائل کررہا تھا ٹیچر شرماتے ہوئے ہاتھ میں گلاب لے کر اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دی اور بات ہیں ختم نہیں ہوئی طالبعلم نے ٹیچر کو چومتے ہوئے کھلے عام محبت کا اظہار کرنے لگا۔

یہ فوٹو شوٹ ایک کپل فوٹو شوٹ میں تبدیل ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی طالبعلم نے ٹیچر کو گود میں اُٹھاکر پیار کرنے لگا۔ ٹیچر نے بھی طالبعلم کو بوسہ دے دیا اور دونوں پیار میں گھل مل گئے۔ ٹیچراور طالبعلم کے فوٹو شوٹ سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کرناٹک کے چکبالاپور ضلع کا بتایاجارہا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں حصہ لینے والی خاتون ٹیچر ہیں جو مروگملا ایک سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہیں۔ طالبعلم بھی اسی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ فوٹو شوٹ اسٹڈی ٹور پر جانے کے موقع پر شوٹ کیا گیا تھا۔

طالبعلم کے والدین اس واقعہ کی شکایت منڈل ایجویشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار سے کردی ہے۔  والدین نے ٹیچر کے اس رویہ پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایجوکیشن عہدیدار وی امادیوی نے اسکول کا دورہ کیا اور جانچ شروع کردی۔

بچپن میں اکثر سنا کرتے تھے کہ استاد کا مرتبہ والدین کے برابر ہوتا ہے۔ لیکن ایسے واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستان کا ماحول کس طرف جارہا ہے پتہ نہیں۔ ایسے طالبعلم کیا ہی استادوں کی عزت کریں گے جو ایک ایسے رشتہ کے تقدس کو پامال کیاجارہا ہے۔ افسوس ہے کہ آج کل کے خواتین ٹیچرس بھی سوشل میڈیا پر کچھ ویوز اور لائیکس کیلئے اس نتیجہ پر اُتر آئے ہیں۔ ایسے ٹیچرس طالبعلموں کو اچھے برے کی کیا تعلیم دے پائیں گے؟۔

a3w
a3w