حیدرآباد

کیا حائیڈرا چارمینار اور ہائیکورٹ کو بھی منہدم کردے گا، رنگناتھ سے عدالت کے چبھتے سوالات

عدالت نے برہمی کے عالم میں رنگناتھ نے سے سوال کیا کہ کیا وہ چارمینار اور ہائی کورٹ کو بھی منہدم کر دیں گے؟ جج نے انہیں سختی سے متنبہ کیا کہ اگر حائیڈرااسی طرح جاری رہی تو انہیں اسٹے دینا پڑے گا، کیونکہ عوام کی رائے ہے کہ گرانے کے سوا کوئی اور پالیسی نہیں۔

حیدرآباد: ہائی کورٹ نے حائیڈرا کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر یہ جان کر کہ عمارت خالی کرنے کا نوٹس دینے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی انہدام کیسے کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر حائیڈرا نے غیر قانونی کارروائی کی تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

عدالت نے یہ واضح کیا کہ کسی بھی عمارت کو گرانے سے پہلے مالک کو آخری موقع دینا ضروری ہے، اور اس سلسلے میں انہوں نے تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات کی پاسداری کریں۔ جج نے رنگناتھ سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ اتوار کو ہونے والا انہدام ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تھا۔

عدالت نے برہمی کے عالم میں رنگناتھ نے سے سوال کیا کہ کیا وہ چارمینار اور ہائی کورٹ کو بھی منہدم کر دیں گے؟ جج نے انہیں سختی سے متنبہ کیا کہ اگر حائیڈرااسی طرح جاری رہی تو انہیں اسٹے دینا پڑے گا، کیونکہ عوام کی رائے ہے کہ گرانے کے سوا کوئی اور پالیسی نہیں۔  یہ معاملہ عوامی تحفظ کے نام پر معصوم لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا بھی باعث بنا ہے، جس پر عدالت نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔