تلنگانہ

حکومت کے قیام کے اندرون ایک سال 65 ہزار ملازمتوں کو پُر کرنے کا منصوبہ: وزیر اعلی تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں پرتقررات جاب کیلنڈر کے مطابق مسلسل جاری رہیں گے۔ 

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں پرتقررات جاب کیلنڈر کے مطابق مسلسل جاری رہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

انہوں نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے کیونکہ پچھلی حکومت نے سسٹم کو کمزور کیا تھا۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

میگا ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان وزیراعلی نے سکریٹریٹ میں کیا  11 ہزار 62 منتخب امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے ایک سال کے اندر 60,000 سے 65,000 ملازمتیں پر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ریاستی حکومت تعلیم اور اساتذہ کے تقرر کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گروکل تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی کی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس قائم کر رہا ہے اور 100 اسمبلی حلقوں میں سے ہر ایک میں 12 ہزار 500 کروڑ روپے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

a3w
a3w