یوروپ

کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل ملے گا

برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد رائل ٹائٹل ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیٹ مڈلٹن ملکہ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

لندن: برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد رائل ٹائٹل ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیٹ مڈلٹن ملکہ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے عوامی فنڈ ریزنگ شروع ہو گئی
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی مبصر فل ڈیمپیئر کا کہنا ہے کہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر کی طرح کیٹ مڈلٹن بھی کوئین کنسورٹ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پیپا مڈلٹن کو’لیڈی ان ویٹنگ‘ یا ’کمپینین‘ جیسا شاہی ٹائٹل دیا جاسکتا ہے۔

فل ڈیمپیئر نے کہا کہ اس طرح کے شاہی ٹائٹلز کے لیے کسی ایسے شخص کو چن سکتے ہیں جس پر اس وقت کی ملکہ بھروسہ کرسکے اور کیٹ مڈلٹن کے لیے ان کی بہن سے زیادہ قابلِ بھروسہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کاروبار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ کیٹ مڈلٹن کے ملکہ بننے پر جب ضرورت پڑی تو اُنہیں اس کردار کو نبھا کر خوشی ہوگی۔

فل ڈیمپیئر کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کے لیے اس کردار کی ادائیگی زیادہ مشکل بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ کام ان کے لئے ’پارٹ ٹائم جاب‘ جیسا ہوگا۔