کرناٹک
بی جے پی کیلئے ہار جیت کوئی بڑی بات نہیں ہے: ید یوروپا
یدیورپا نے کہا کہ بی جے پی کے لئے جیت یا ہار کوئی بڑی بات نہیں ہے، بی جے پی کارکنوں نے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنا سفر دو لوک سبھا سیٹوں سے شروع کیا تھا اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بی ایس ید یورپا نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ہفتہ کو ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپوزیشن کا کرداراداکریں گے۔
یدیورپا نے کہا کہ بی جے پی کے لئے جیت یا ہار کوئی بڑی بات نہیں ہے، بی جے پی کارکنوں نے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنا سفر دو لوک سبھا سیٹوں سے شروع کیا تھا اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست پرکارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر غورخوض کریں گے۔ کارکنوں کو غمگین ہونے کی ضرورت نہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ پارٹی کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ۔