حیدرآباد
ٹرینڈنگ

اکبرالدین اویسی کے عبوری اسپیکر بننے پر حلف نہیں لوں گا: راجہ سنگھ

راجہ سنگھ نے 2018 میں بھی حلف نہیں لیا تھا کیونکہ ایم آئی ایم کے ایم ایل اے ممتازاحمد خان کو عبوری اسپیکر کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔ بعد راجہ سنگھ نے پوچارام سرینواس ریڈی کے اسمبلی اسپیکر مقرر ہونے کے بعدوہ اپنے چیمبر میں حلف لیا تھا۔

حیدرآباد: گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے تو ان کا حلف لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت حلف لیں گے جب اسمبلی کا اسپیکر مقرر کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
عثمانیہ ہاسپٹل کی جدید عمارت گوشہ محل کی 32ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا حکم
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ

راجہ سنگھ نے 2018 میں بھی اس وقت حلف نہیں لیا تھا جب ایم آئی ایم کے ایم ایل اے ممتاز احمد خان کو عبوری اسپیکر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ بعد راجہ سنگھ نے پوچارم سرینواس ریڈی کے اسمبلی اسپیکر مقرر ہونے کے بعد ان کے چیمبر میں حلف لیا تھا۔