جموں و کشمیر
ٹرینڈنگ

کیا کشمیر کا نام بدل دیا جائے گا؟، امت شاہ کا اشارہ (ویڈیو)

کیا آنے والے دنوں میں کشمیر کا نیا نام مہارشی کشیپ ہوگا؟ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک حالیہ بیان نے اس بحث کو جنم دیا ہے۔

سری نگر: کیا آنے والے دنوں میں کشمیر کا نیا نام مہارشی کشیپ ہوگا؟ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک حالیہ بیان نے اس بحث کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

جمعرات کو کشمیر کے اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کشمیر ایک بار پھر ہمارے ملک ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن گیا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہاں جمہوریت قائم ہے۔ شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی کھویا ہے، جلد ہی اسے دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

شاہ نے کتاب جموں-کشمیر اینڈ لداخ تھرودی ایجز کے اجراء پر اشارہ کیا کہ کشمیر کا نام کشیپ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مہارشی کشیپ کا ذکر کیا۔