حیدرآباد

حیدرآباد میں میں سائبرسیکوریٹی نالج سمٹ

انڈسٹری کے ماہرین، سرکاری عہدیداراور دیگر اس موقع پر سائبرخطرات سے تجارت کو محفوظ رکھنے اور اس شعبہ میں ٹیلنٹ و مہارت کے فرق کو دورکرنے کیلئے سائبرسیکوریٹی و حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس اور حیدرآباد سٹی سیکوریٹی کونسل، 12اپریل کو حیدرآباد سائبرسیکوریٹی نالج سمٹ 2023کا اہتمام کریں گے۔وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کے موقع پر بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ

انڈسٹری کے ماہرین، سرکاری عہدیداراور دیگر اس موقع پر سائبرخطرات سے تجارت کو محفوظ رکھنے اور اس شعبہ میں ٹیلنٹ و مہارت کے فرق کو دورکرنے کیلئے سائبرسیکوریٹی و حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ سائبرجرائم جیسی بیماری نے سماج کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے، اسی لئے ہم کو متحد ہونے، اس کی نگرانی کرنے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی اس سے واقف کروانے کی ضرورت ہے۔