شمالی بھارت

ہتک عزت کیس‘ گجرات ہائیکورٹ میں راہول گاندھی کی اپیل

کانگریس کے وکیل ایڈوکیٹ بی این منگوکیا نے اس بات کی توثیق کی کہ52 سالہ راہول گاندھی نے سیشن عدالت کے گذشتہ ہفتہ کے حکم کے خلاف یہاں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

احمدآباد: کانگریس قائد راہول گاندھی نے منگل کے روزگجرات ہائیکورٹ میں ایک اپیل داخل کی جس کے ذریعہ سورت کی سیشن عدالت کے حکم کوچالینج کیاگیا جس نے ان کے”مودی کی کنیت“ ریمارک پر مجرمانہ ہتک عزت کیس میں ان کی سزاء پر روک لگانے سے انکارکردیاتھا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

 کانگریس کے وکیل ایڈوکیٹ بی این منگوکیا نے اس بات کی توثیق کی کہ52 سالہ راہول گاندھی نے سیشن عدالت کے گذشتہ ہفتہ کے حکم کے خلاف یہاں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

سورت کی ایک میٹروپولٹین مجسٹریٹ کی عدالت میں 23۔ مارچ کوکانگریس کے سابق صدرکوگجرات کے بی جے پی رکن اسمبلی پرنیش مودی کے2019میں دائر کئے گئے مقدمہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ499 اور500 کے تحت مجرم قراردینے کے بعد دو سال کی سزائے قید سنائی تھی۔

a3w
a3w