تلنگانہ

تلنگانہ میں موسم سرما کی دستک، کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ

گزشتہ دو دنوں سے تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور رات کے اوقات میں سرد ہواؤں کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اضلاع عادل آباد کے بیلا اور رنگا ریڈی کے شاہ آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرما کے موسم نے دستک دینی شروع کردی ہے کیونکہ ریاست کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


گزشتہ دو دنوں سے تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور رات کے اوقات میں سرد ہواؤں کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اضلاع عادل آباد کے بیلا اور رنگا ریڈی کے شاہ آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔


دیگر مقامات پر درجہ حرارت اس طرح رہا: ظہیرآباد (سنگاریڈی) 14.8 ڈگری، شنکر پلی 14.9 ڈگری، معین آباد 15 ڈگری، بھیم پور (عادل آباد) 15 ڈگری، جنارم (سنگاریڈی) 15.1 ڈگری۔


سردی کی لہر کا اثر کئی اضلاع میں محسوس کیا جا رہا ہے جن میں کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، جگتیال، نظام آباد، راجنا سرسلہ، کاماریڈی، میدک، سدی پیٹ، سنگاریڈی، وقارآباد، رنگا ریڈی، حیدرآباد، محبوب نگر، نارائن پیٹ، ناگر کرنول، یادادری بھونگیر، جنگاؤں، اور پداپلی شامل ہیں۔


حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی: راجندر نگر اور ایچ سی یو 15.3 ڈگری، بی ایچ ای ایل 15.5 ڈگری، ملکاجگری اور قطب اللہ پور 15.7 ڈگری، گچی باولی 15.9 ڈگری، ماریڈ پلی 16 ڈگری، آر سی پورم 16.1 ڈگری، بیگم پیٹ 16.4 ڈگری، نریڈمیٹ اور الوال 17.1 ڈگری، کاروان 17.5 ڈگری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 9 نومبر کو درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جو اب تک کی سب سے سرد رات ثابت ہو سکتی ہے۔