کرناٹک

وپرو نے 400نئے ملازمین کو برخاست کردیا

مکتوب میں کہا گیا کہ ہم آپ کو اطلا ع دینا چاہتے ہیں کہ آپ کو جو تربیتی خرچ75ہزار روپئے ادا کرنا تھا، اسے معاف کردیا گیا ہے۔“ اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی ٹی کمپنی نے وضاحت کی کہ اسے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے پر فخر ہے۔

 بنگلورو: آئی ٹی کمپنی وپرو نے انٹرنل اسیسمنٹ ٹیسٹس میں ناقص مظاہرہ کی بنیاد پر اپنے 400نئے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ کمپنی نے تمام متاثرہ ملازمین کو مکتوبات برطرفی جاری کیے اور کہا کہ مناسب تربیت کے باوجود وہ مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں

ذرائع نے کہا کہ برطرفی کے مکتوب میں کہا گیا کہ ملازمین کو 75ہزار روپئے ادا کرنے تھے جو کمپنی نے ان کی تربیت پر خرچ کیا،تاہم یہ رقم معاف کردی گئی۔