بس میں سیٹ کے لئے خاتون نے مرد مسافر پرجوتے سے حملہ کردیا (ویڈیو)
بس میں سیٹ کے لئے خاتون نے ایک مرد مسافرسے ہاتھاپائی کی اورجوتے سے حملہ کردیا۔اس واقعہ کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔
حیدرآباد: بس میں سیٹ کے لئے خاتون نے ایک مرد مسافرسے ہاتھاپائی کی اورجوتے سے حملہ کردیا۔اس واقعہ کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اے پی کے پاروتی پورم ڈپو سے وشاکھاپٹنم جانے والی ایکسپریس بس میں بوبلی کامپلکس کے قریب سیٹ کے لیے مسافروں کے درمیان یہ جھگڑا پیش آیا جو موضوع بحث بن گیا۔
مسافروں کے مطابق، ایک خاتون مسافر نے دعویٰ کیا کہ اس نے سیٹ پر اوڑھنی ڈال کر اپنی جگہ محفوظ کی تھی تاہم اس سیٹ پرایک دوسری خاتون اورمرد بیٹھ گئے۔ اس بات پراس کی مرد اور دوسری خاتون مسافر کے ساتھ زبردست تکرار شروع ہوگئی۔
خاتون نے چیخ چیخ کر کہا کہ سیٹ خالی کرو لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں ہوئے۔ اس پر وہ خاتون زبردستی بیٹھ گئی اور قریب بیٹھے مرد مسافر کو بھی اٹھنے کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے۔
بات بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی اور شدید جھگڑے میں بدل گئی۔ خاتون نے جوتے سے مرد اوردوسری خاتون مسافر پر حملہ کر دیا۔ اس پر مشتعل ہو کر مرد مسافر نے بھی ہاتھا پائی کی تاہم دیگر مسافروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کے جذبات کو سرد کیا۔