دہلی

پرویز مشرف کے انتقال پر تھرور کا اظہار تعزیت، بی جے پی نے تنازعہ کھڑا کردیا

بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے ششی تھرور کی ٹوئٹس کو ٹیاگ کرتے ہوئے کہا کہ کارگل کے آرکٹیکٹ‘آمر اور سفاکانہ جرائم کے ملزم پرویز مشرف نے طالبان اور اسامہ کو ”بھائی اور ہیرو“ سمجھاتھا۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد ششی تھرور نے اتوار کے دن سابق صدر پاکستان پرویزمشرف کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔ ترواننتاپورم کے رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کیاکہ مشرف جو کبھی ہندوستان کے دشمن تھے 2002 اور2007 کے درمیان امن کی حقیقی طاقت بن گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

پی ٹی آئی کے بموجب ششی تھرور کے سوشیل میڈیاپوسٹ پر بی جے پی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اس نے کانگریس پر ”پاکستان پرستی“ کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے ششی تھرور کی ٹوئٹس کو ٹیاگ کرتے ہوئے کہا کہ کارگل کے آرکٹیکٹ‘آمر اور سفاکانہ جرائم کے ملزم پرویز مشرف نے طالبان اور اسامہ کو ”بھائی اور ہیرو“ سمجھاتھا۔

 اس شخص نے کارگل جنگ میں مارے گئے اپنے فوجیوں کی نعشیں لینے سے انکارکردیاتھا۔ کانگریس ایسے شخص کی ستائش کررہی ہے۔ آپ کو حیرت نہیں ہوئی؟ یہ کانگریس کی دوبارہ پاک پرستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی وقت مشرف نے راہول گاندھی کی ستائش کی تھی اور انہیں جنٹل میان کہاتھا۔

 ایک اور ٹوئٹ میں بی جے پی قائد نے مشرف کا ایک پرانا ویڈیوشیئر کیا جس میں انہیں کہتے سناجاسکتا ہے کہ ان کے لڑکے کو راہول گاندھی نے مدعو کیاتھا۔ مشرف کی بیگم‘بھائی اور لڑکے کو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ان کے دورہئ دہلی میں لنچ پرمدعوکیاتھا۔

اس وقت مشرف پاکستان کے صدر تھے۔ سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر اور صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مشرف شائد واحد پاکستانی جنرل تھے جنہوں نے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کی سچی کوشش کی تھی۔

 وہ چاہتے تھے کہ جموں وکشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایسا حل نکلے جو ہندوستان اور پاکستان کیلئے قابل قبول ہو۔ حکومت ہند نے جنرل مشرف اور واجپائی جی کے اعتماد سازی کے تمام اقدامات الٹ دئیے لیکن لڑائی بندی جاری ہے۔

a3w
a3w