حیدرآباد

کے سی آر کے قافلہ سے خاتون کانسٹبل سڑک پر اچانک گر پڑی (ویڈیو وائرل)

چیف منسٹر کی کاروں کے قافلہ سے یہ خاتون کانسٹیبل اچانک گرپڑی جس میں وہ معمولی زخمی ہوگئی۔اس لیڈی کانسٹیبل کو علاج کے لئے جنگاوں کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی گاڑیوں کے قافلہ سے ایک خاتون کانسٹیبل سڑک پر اچانک گرپڑی۔ چیف منسٹر کا قافلہ جنگاوں ضلع کے پیمبرتی کی سمت جارہا تھا۔

وزیردیاکرراو کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی راجیا، یادگیر ریڈی نے چیف منسٹر کی وہاں آمد پر ان کااستقبال کیا۔ قافلہ کی ورنگل ضلع کو روانگی سے پہلے وزیراعلی کی کاروں کے قافلہ سے یہ خاتون کانسٹیبل اچانک گرپڑی جس میں وہ معمولی زخمی ہوگئی۔اس لیڈی کانسٹیبل کو علاج کے لئے جنگاوں کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔