حیدرآباد

حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ حیدر آباد میں غیر جانبدار اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن مشنری فہرست رائے دہندگان کو صاف و شفاف بنانے متحرک ہوچکی ہے۔

حیدر آباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ حیدر آباد میں غیر جانبدار اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن مشنری فہرست رائے دہندگان کو صاف و شفاف بنانے متحرک ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
ووٹر شعور بیداری مہم، سی ای آئی نے سائیکلوتھان کو جھنڈی دکھائی
سلطان العلوم کیمپس میں ووٹر شعور بیداری پروگرام
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

بالخصوص شہر کی فہرست رائے دہندگان سے بوگس، نقل مقام اور انتقال کر گئے رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے بوتھ لیول آفیسرس اور ای آر اوز و دیگر انتخابی عملہ سرگرم عمل ہوچکا ہے۔

تاحال حیدر آباد ضلع کے 15 اسمبلی حلقہ جات کے منجملہ 47,141 مہلوکین، 4,39,801 نقل مقام ووٹرس اور 54,259 بوگس ووٹوں کو فہرست رائے دہندگان سے حذف کردیا گیا ہے۔

اس طرح الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حیدر آباد سے 5 لاکھ 41 ہزار 204 ووٹرس کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے حذف کردیا گیا۔

یہ تمام نام الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق حذف کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر آباد میں 1,81,405 ووٹرس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے مکانات کے نمبرات کی تصحیح کی گئی۔

اس دوران حیدر آباد میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کے لئے ایک ہی خاندان کے ووٹرس کی سہولت کے لئے تمام ووٹرس کو ایک ہی پولنگ پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس طرح 3,78,713 رائے دہندے جو بچھڑے ہوئے تھے انہیں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w