ڈی جی پی دفتر کے قریب خاتون کا قتل
وجئے واڑہ۔ گنٹور قومی شاہراہ پر آندھراپردیش ڈی جی پی آفس کے قریب ایک 33 سالہ خاتون کا بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

گنٹور (پی ٹی آئی) وجئے واڑہ۔ گنٹور قومی شاہراہ پر آندھراپردیش ڈی جی پی آفس کے قریب ایک 33 سالہ خاتون کا بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔
مہلوکہ کی شناخت لکشمی تروپتماں کے طور پر کی گئی ہے جو وجئے واڑہ کے رانی گیری تھوٹا علاقہ کی رہنے والی بتائی گئی ہے جبکہ اس کا حقیقی وطن پامورا ضلع پرکاشم بتایا گیا ہے۔
خاتون، دوبچوں کی ماں تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سیکس ورکر ہوسکتی ہے۔ پولیس کے عہدیدار نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔ خاتون کا گلاکاٹ دیا گیا تھا ایسا لگتا ہے کہ لکشمی کو انتہائی بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ 7:30 بجے شب سے 8 بجے شب کے درمیان قتل کی یہ واردات پیش آئی۔ مقام قتل کے قریب سے مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔
عہدیدار کے مطابق ضلع گنٹور کے موضع کولانوکنڈا کے مضافات میں قومی شاہراہ سے 300 گز دور خاتون کی لاش ملی ہے۔ ایس پی گنٹور ستیش کمار نے مقام جرم کا دورہ کیا۔