کرناٹک

چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

وہ اسے گھر کے باہر موجود ٹوائلٹ بھی استعمال کرنے نہیں دیتا تھا۔ ملزم نے کمرے میں ایک بکیٹ رکھ دی تھی اور خود اسے پھینکتا تھا۔

بنگلورو: میسور ضلع کے ہیریگے موضع میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا۔ شوہر نے اپنی بیوی کو چال چلن پر شبہ کرتے ہوئے 12سالوں تک گھر پر نظربند رکھا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت

اطلاع ملنے پر پولیس نے چہارشنبہ کی رات گھر پر دھاوا کرکے سوما نامی خاتون کو بچالیا اور ملزم شوہر سنلیا کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سوما‘ ملزم کی تیسری بیوی ہے۔ شادی کے دن سے وہ اس کے کردار پر شبہ کررہا تھا۔ شادی کے پہلے ہفتے اس نے گھر کے کمرے میں اسے مقفل کردیا۔

اس کی اذیت رسانی سے تنگ آکر اس کی پہلی دو بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں۔ ملزم نے تین تالے لگاکر دروازہ بند کیا اور بیوی کو کسی سے بھی بات نہ کرنے کا انتباہ دیا۔

وہ اسے گھر کے باہر موجود ٹوائلٹ بھی استعمال کرنے نہیں دیتا تھا۔ ملزم نے کمرے میں ایک بکیٹ رکھ دی تھی اور خود اسے پھینکتا تھا۔

خاتون کی ایک رشتہ دار نے اس کی حالت دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اے ایس آئی سبحان، وکیل سداپاجی اور سماجی کارکن جشیلا پر مشتمل ٹیم نے گھر پر دھاوا کرکے خاتون کو بچالیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے شوہر نے مجھے بند کردیا اور بچوں سے بھی آزادانہ بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔ وہ بلا وجہ مجھے بار بار طمانچے رسید کرتا تھا۔

گاؤں میں ہر کوئی اس سے خوفزدہ تھا۔ رات کو گھر آنے تک مجھے اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔ مجھے انہیں کھڑکی سے کھانا دینا پڑتا تھا۔“ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w