تلنگانہ

تلنگانہ پولیس، ایم ایل ایزپوچنگ کیس کی تحقیقات نہ کرے:سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے تلنگانہ پولیس سے کہاہے کہ وہ بی آرایس ایم ایل ایز پوچنگ کی کوشش کے پس پردہ مجرمانہ سازش کیس کی تحقیقات نہ کرے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تلنگانہ پولیس سے کہاہے کہ وہ بی آرایس ایم ایل ایز پوچنگ کی کوشش کے پس پردہ مجرمانہ سازش کیس کی تحقیقات نہ کرے۔

عدالت عظمی نے ایک ہفتہ قبل سی بی آئی کوتلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی بنیادپر اس کیس کی تحقیقات نہ کرنے کی ہدایت دینے کے بعدیہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وکیل دشینت داؤے نے جسٹس سنجیوکھنہ اور ایم ایم سندریش کی زیر قیادت بنچ کے سامنے استدلال پیش کیاکہ 13مارچ کواس کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران آئندہ سماعت کی تاریخ کاتذکرہ کیاگیا مگر معمول کے مطابق نوٹیس جاری نہیں کی گئیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تلنگانہ پولیس‘ اس کیس کی تحقیقات جاری نہ رکھے جبکہ دوسری طرف سی بی آئی‘بی جے پی اوردیگرکونوٹیس جاری کی گئیں۔

a3w
a3w