حیدرآباددہلی

بی آر ایس کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے: راہل

کانگریس نے منگل کو تلنگانہ سے اپنے قائدین کی میٹنگ بلائی تاکہ ریاست میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات  کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

نئی دہلی: تلنگانہ کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے دوران پارٹی کے سابق سربراہ راہول گاندھی نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں کریں گے کیونکہ "یہ ان ) بی جے پی (کے ساتھ کام کرتی ہے۔”، ذرائع نے بدھ کو بتایا۔

متعلقہ خبریں
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ

کانگریس نے منگل کو تلنگانہ سے اپنے قائدین کی میٹنگ بلائی تاکہ ریاست میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات  کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے ریاستی انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، ریاستی یونٹ کے سربراہ اے ریونت ریڈی، سابق ایم پی رینوکا چودھری اور دیگر موجود تھے۔۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کے دوران راہول گاندھی نے کافی آواز اٹھائی اور کہا کہ پارٹی ریاست میں بی آر ایس کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں کرے گی۔

پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے میٹنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ کوئی کیسے تصور کرسکتا ہے کہ بی آر ایس اتحاد کا حصہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بی جے پی کی ٹیم بی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی نے واضح کیا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں جائے گی اور اس بات کو اجاگر کرے گی کہ کس طرح بی آر ایس اور بی جے پی ریاست میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس سال کے شروع میں، کانگریس نے خواتین ریزرویشن بل پر قومی راجدھانی میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی طرف سے منعقد کی گئی گول میز میٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بی آر ایس نے پچھلے ڈیڑھ سال میں مرکز کی کئی میٹنگوں میں شرکت نہیں کی ہے، لیکن اس نے 24 جون کو منی پور میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں حصہ لیا۔

یہاں تک کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے اور ریاستی وزیر کے ٹی۔ راما راؤ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قومی دارالحکومت میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی۔

یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں یہ میٹنگ اس وقت ہوئی جب کم از کم 35 بی آر ایس قائدین بشمول سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور سابق ایم پی پونگولیٹی سری نواس ریڈی نے کھرگے اور راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پارٹی قائدین کے مطابق راہول گاندھی اب 2 جولائی کو کھمم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

a3w
a3w