یوروپ

جی 7 ممالک اسرائیل اور ایران پر حملہ پر کریں گے تبادلہ خیال

نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے 185 ڈرون، 36 کروز میزائل اور 110 سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے۔

روم: جی 7 ممالک اتوار کو اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد مزید کارروائیوں کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔ بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جی 7 ممالک اتوار کو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت اور رابطہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کنٹی ویلگو پروگرام، چیف سکریٹری کی ویڈیوکانفرنس

واضح رہے کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر اینیکس عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے ہفتے کی رات اسرائیل پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا۔

حملے میں دو جنرلوں سمیت آئی آر جی سی کے سات ارکان مارے گئے۔ تہران نے جوابی کارروائی کا عزم کیا۔ نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے 185 ڈرون، 36 کروز میزائل اور 110 سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی طرف سے داغے گئے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو خطے میں گرنے سے روک دیا ہے اور وہ ایک فیصلہ کن ردعمل کی تیاری کر رہا ہے۔