انٹرٹینمنٹ

ورکرس کی تنخواہوں کامعاملہ۔ تلگوفلموں کی شوٹنگس بند کردی گئی

تنخواہوں کے معاملہ پر دونوں فریقوں کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہ ہونے پر فلم چیمبر نے جمعہ ہی کو پروڈیوسروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ فیڈریشن سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں شوٹنگس بند کر دیں۔ اب فیڈریشن نے بھی یہی فیصلہ لیتے ہوئے ٹالی ووڈ کی تمام فلموں کی شوٹنگس عارضی طور پر روک دی ہیں۔

حیدرآباد: گذشتہ چند دنوں سے فلمی شوٹنگس کے ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کے ساتھ پروڈیوسروں کے خلاف احتجاج میں شدت پیداہوگئی ہے کیونکہ فلم فیڈریشن اور ورکرس کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد، فلم فیڈریشن نے آج سے ٹالی ووڈ میں شوٹنگس روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

اس فیصلہ کے تحت ان پروڈیوسروں کی فلموں کی شوٹنگ بھی بند رہے گی جنہوں نے تنخواہوں میں اضافہ پر اتفاق کیا تھا۔


تنخواہوں کے معاملہ پر دونوں فریقوں کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہ ہونے پر فلم چیمبر نے جمعہ ہی کو پروڈیوسروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ فیڈریشن سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں شوٹنگس بند کر دیں۔ اب فیڈریشن نے بھی یہی فیصلہ لیتے ہوئے ٹالی ووڈ کی تمام فلموں کی شوٹنگس عارضی طور پر روک دی ہیں۔


فیڈریشن کے صدر انیل نے واضح کیا کہ پہلے سے طے شدہ شوٹنگس مکمل کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا جائے گا۔ تاہم اس فیصلہ سے اس وقت آخری مرحلہ میں موجود روی تیجا کی فلم ’’ماس جاترا‘‘ کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے۔

یہ فلم ایک ہفتہ میں مکمل ہونی تھی، لیکن شوٹنگ پر پابندی کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔


اگرچہ فیڈریشن نے کہا ہے کہ طے شدہ شوٹنگس دو دن میں مکمل کی جائیں، لیکن ایک ہفتہ کا شوٹنگ شیڈول دو دن میں ختم کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق یہ فلم اس ماہ کی 27 تاریخ کو ریلیز ہونی تھی۔ اس سے پہلے جاری کیے گئے گانے فلم کے لیے کافی تشہیر کا باعث بن چکے ہیں۔