آندھراپردیش

چندرابابو نائیڈو کو ضمانت،تلگودیشم لیڈروں کا جشن

ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس ضمانت پر جشن منایا،پٹاخے جلائے اور مٹھائیوں کی تقسیم کی راجہ مہندرا ورم، کپم، منگل گری اور دیگر علاقوں میں یہ جشن منایاگیا۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے قومی صدروآندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کو ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی عبوری ضمانت پر پارٹی کیڈرنے مسرت کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

 ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس ضمانت پر جشن منایا،پٹاخے جلائے اور مٹھائیوں کی تقسیم کی راجہ مہندرا ورم، کپم، منگل گری اور دیگر علاقوں میں یہ جشن منایاگیا۔

منگل گری میں تلگودیشم پارٹی کے ہیڈکوارٹر س میں جشن منایاگیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر اچن ئیڈو کی قیادت میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے پٹاخے چھوڑے۔

اچن ئیڈو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جگن حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے۔ چندرا بابو کو اب کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ جلد واضح ہو جائے گا کہ تمام مقدمات غیر قانونی ہیں۔