حیدرآباد

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: NFC اور CISF کا تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

کیمپ کے دوران NFC کے چیئرمین ڈاکٹر کومل کپور اور CISF کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بلاتعطل خون کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

حیدرآباد: ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر نیوکلیئر فیول کمپلیکس (NFC) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF)، حیدرآباد یونٹ کی جانب سے محکمہ ایٹمی توانائی (DAE) کے تحت تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک خون کے عطیے (بلڈ ڈونیشن) کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ ہفتہ کے روز NFC کے احاطے میں منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس تقریب میں کئی اہم شخصیات شریک رہیں جن میں ڈاکٹر کومل کپور (چیئرمین و چیف ایگزیکٹو، NFC) ، پرنیت چندرہ (ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، CISF، DAE-1 ہیڈ کوارٹر)، ڈاکٹر رینا کپور (چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر جولی گہا چنڈیل (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، محترمہ جھانسی، محترمہ درگا اور جناب جلیل (نمائندہ تھیلیسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی – TSCS) شامل ہیں۔

اس موقع پر علیم بیگ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری، تھیلیسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی، شیو رام پلی، حیدرآباد نے بھی خصوصی شرکت کی اور خون کے عطیے کی اہمیت پر زور دیا۔

کیمپ کے دوران NFC کے چیئرمین ڈاکٹر کومل کپور اور CISF کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بلاتعطل خون کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔