مشرق وسطیٰ
اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، مسجد نمرہ سے خطبہ حج کے براہ راست مناظر
خطبہ حج میں امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا کہنا تھا توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ خطبہ حج کے بعد عازمین ظہر اور عصر کی نماز میدان عرفات میں ادا کریں گے۔
مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے کہا کہ رب کے سوا کسی کی عبادت مت کرو، تقویٰ اختیار کرو اور صرف اللہ سے ڈرو۔
امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا تھا مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔