حیدرآباد

چاقوسے حملہ، اسکوٹی سوار نوجوان ہلاک

شہرحیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقہ میں اتوار کی صبح ایک نوجوان پر نامعلوم حملہ آور نے اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا جب وہ اسکوٹی پر جا رہا تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقہ میں اتوار کی صبح ایک نوجوان پر نامعلوم حملہ آور نے اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا جب وہ اسکوٹی پر جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

حملہ اتنا شدید تھا کہ وہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔مقتول کی شناخت 24 سالہ منوج کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس پرانی مخاصمت یا دشمنی کے زاویہ سے ا س معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔