آندھراپردیش

تروپتی کی فیکٹری میں بڑے پیمانہ پرآگ۔پانچ مزدورجھلس گئے

فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کردیں۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ صنعتی یونٹ کا نصف سے زیادہ حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

حیدرآباد: اے پی کے تروپتی ضلع کی سی ایم آر المونیم فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کے اندر دو بوائلر پھٹنے کے بعد یہ آگ لگی جس کے نتیجہ میں پانچ مزدورجھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کردیں۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ صنعتی یونٹ کا نصف سے زیادہ حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزدوروں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ قریب سے گزرنے والی یرپڈو۔ونکٹگیری شاہراہ پر موجود گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بھی بچاوکارروائی میں مدد کی۔


آگ پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور مقدمہ درج کرلیا۔