تلنگانہ
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے رقم نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے رقم نہ ہونے پر نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔
حیدرآباد: بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے رقم نہ ہونے پر نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت چندناپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 20سالہ شیومنی کے طورپر کی گئی ہے۔
اس نے اعلی تعلیم کے لئے روس جانے کا منصوبہ بنایا۔اس کے لیے ساڑھے تین لاکھ درکار تھے۔
اس کے والدین نے قرض لینے کی کوشش کی لیکن قرض نہ مل سکا جس پر مایوسی کے عالم میں نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔
اس نے انتہائی اقدام سے پہلے والدین کو فون کرتے ہوئے کہاکہ وہ خودکشی کررہا ہے۔