اویو روم میں ڈاکٹر پر نوجوان کی درندگی ، پولیس میں شکایت
ڈاکٹر نے اپنی عزت بچانے کے لیے رقم دی، مگر نوجوان یہیں باز نہ آیا بلکہ ڈاکٹر کے کام کرنے والے اسپتال تک پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تنگ آکر ڈاکٹر نے آخرکار پولیس میں شکایت درج کروائی۔
حیدرآباد: شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹر کو ڈٰیٹنگ ایپ کے ذریعے جال میں پھنساکر اویو روم میں بُری طرح ہراساں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مادھا پور کے حدود میں مقیم ایک ڈاکٹر کی ڈٰیٹنگ ایپ کے ذریعہ ایک نوجوان سے دوستی ہوئی۔ دونوں میں مسلسل بات چیت کے بعد ملاقات کا فیصلہ کیا گیا اور اسی مقصد کے لیے اویو روم بُک کیا گیا۔
کمرے میں پہنچتے ہی نوجوان نے اچانک ڈاکٹر پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر نے سخت مزاحمت کی جس پر نوجوان نے اس پر تشدد کیا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو ملاقات کے راز کو فاش کر دے گا۔
ڈاکٹر نے اپنی عزت بچانے کے لیے رقم دی، مگر نوجوان یہیں باز نہ آیا بلکہ ڈاکٹر کے کام کرنے والے اسپتال تک پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تنگ آکر ڈاکٹر نے آخرکار پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس نے متاثرہ ڈاکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔