جرائم و حادثات

فلک نما میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت (ویڈیو)

فلک نما پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں 35 سالہ بھرت نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھرت، رویندر نائیک کالونی میں واقع ایک عمارت پر گنیش منڈپ کا بینر لگانے کے لیے لوہے کی سلاخ کے ساتھ اوپر چڑھا تھا۔

حیدرآباد: فلک نما پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں 35 سالہ بھرت نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھرت، رویندر نائیک کالونی میں واقع ایک عمارت پر گنیش منڈپ کا بینر لگانے کے لیے لوہے کی سلاخ کے ساتھ اوپر چڑھا تھا۔

اسی دوران وہ سلاخ ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں بھرت کو شدید برقی جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متوفی کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ واقعہ بجلی کے محکمہ کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق علاقہ میں بجلی کے تار انتہائی خطرناک طریقہ سے گزر رہے ہیں لیکن محکمہ نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔

اطلاع ملتے ہی فلک نما پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ایچ او آدی ریڈی اپنی ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔