محبوب نگر میں 125 صحافیوں میں ڈبل بیڈ روم مکانات کے دستاویزات حوالے
سرینواس گوڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ محبوب نگر ضلع تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑنے کہا ہے کہ تشکیل تلنگانہ میں صحافیوں کاغیرمعمولی رول رہاہے۔ وزیرموصوف نے محبوب نگر ضلع میں آج پہلے مرحلہ میں 125صحافیوں کواراضیات کے پٹہ جات اور ڈبل بیڈروم کے دستاویزات پیش کئے۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ محبوب نگر ضلع تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد یہاں پر روزانہ آبی سربراہی کو یقینی بنایاگیا،بجلی کی مناسب سپلائی، کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ شلپا رامم،کالجس، اسپتالوں کی تعمیر،گردوں، دل کے امراض میں مبتلاء مریضوں کومحبوب نگر میں ہی علاج کی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تلاش روزگار کیلئے ممبئی اوردبئی جانے والوں کوواپس محبوب نگرلانے کا کام وہ کررہے ہیں تاکہ ان کو یہاں پر روزگار کے بڑے پیمانہ پرمواقع فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ضلع کے پیرلہ مری میں کے سی آر پارک اورشلپارامم تاریخی حثییت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کروڑہا روپیوں کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی گئی۔ ہنواڑہ میں صنعتیں قائم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج محبوب نگر میں 20 میڈیکل کالجس ہیں،بمبئی ہائی وے کیلئے تیزی سے کام کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ آج ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افرادکو بھی بہکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ محبوب نگرضلع میں صنعتوں کاجال بچھایاجارہاہے جس میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیاجارہا ہے۔ انہوں نے تمام طبقات کے افرادکو آپسی بھائی چارہ اتحاد واتفاق کے ساتھ زندگی گذارنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد عظیم ترین انسان کہلاتے ہیں۔ خدابھی ان پر اپنی مہربانیاں نچھاور کرتاہے۔
اس موقع پر صحافی محمد رفیق احمد قادری، سکریٹری ٹی یوڈبلیوجیی ومولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی،جناب محمد تقی حسین تقی نقشبندی صدر عیدگاہ کمیٹی، جناب احدصدیقی،جناب میراکبرعلی، جناب مُلاشہاب الدین،جناب عبدالعلیم صدیقی،جناب محمد جمیل احمد،جناب محمد صابر،جناب محمدیوسف، محمدالطاف باباودیگر صحافی موجودتھے۔