جرائم و حادثات

سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے نوجوان کی موت

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں پکنک منانے گئے ایک نوجوان کی سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے موت ہو گئی۔

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں پکنک منانے گئے ایک نوجوان کی سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریندر شاکیا (30) کل دوستوں کے ساتھ نرور تھانہ علاقہ میں واقع دریائے سندھ کے کنارے پکنک منانے گیا تھا۔

وہ ندی کے کنارے کھڑا اپنے موبائل سے سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ندی میں گر گیا اور ڈوبنے سے اس کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکالا۔

a3w
a3w