آندھراپردیش

پارلیمنٹ کے اصل باب الداخلہ پر وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی دھرنا دیا

پارلیمنٹ کے اصل باب الداخلہ پراے پی کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی دھرنا دیا اور آندھرا پردیش حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

حیدرآباد: پارلیمنٹ کے اصل باب الداخلہ پراے پی کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی دھرنا دیا اور آندھرا پردیش حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

یہ احتجاج سابق وزراء امباٹی رام بابو اور جوگی رمیش پر ریاست میں ہونے والے حالیہ حملوں کے خلاف درج کرایا گیا۔


ان ایم پیز کا الزام ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سیاسی انتقام کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہونے والے اس احتجاج نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی ہے جہاں ایم پیز نے بینرس اٹھا کر جمہوری حقوق کے تحفظ کی اپیل کی۔