دہلی
سپریم کورٹ میں ذاکر نائک کی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ڈاکٹر ذاکر نائک کی درخواست خارج کردی۔ اس درخواست میں ان کے خلاف سابق میں درج نفرت بھڑکانے والی تقاریر کے کیسس کویکجا کردینے کی گزارش کی گئی تھی۔

نئی دہلی آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ڈاکٹر ذاکر نائک کی درخواست خارج کردی۔ اس درخواست میں ان کے خلاف سابق میں درج نفرت بھڑکانے والی تقاریر کے کیسس کویکجا کردینے کی گزارش کی گئی تھی۔
جسٹس ابھئے ایس اوکا نے 2013 میں داخل درخواست واپس لینے کی اجازت دی تاکہ درخواست گزار راحت کے لئے موزوں فورم سے رجوع ہوسکے۔
پچھلی سماعت کے دوران حکومت ِ مہاراشٹرا نے سپریم کورٹ سے گزارش کی تھی کہ ذاکر نائک کی درخواست کو خاطر میں نہ لایا جائے۔
ذاکر نائک ملایشیا میں رہ رہے ہیں جس نے انہیں نہ صرف تحفظ فراہم کیا ہے بلکہ انہیں اپنی تنظیم بشمول دُبئی میں قائم پیس ٹی وی اور ممبئی میں قائم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
Photo Source: @shubhamViral