حیدرآباد

زوماٹو، سویگی بوائز کی 9 گاڑیاں ضبط، رات دیرگئے ڈیلیوری پر پولیس کی کارروائی

تلاشی مہم کے دوران آصف نگر پولیس نے رات دیرگئے زوماٹواورسیوگی کی 9 گاڑیاں ضبط کرلی اور فونس کے ذریعہ ان ہوٹلس کا بھی سراغ لگالیا جہاں سے آرڈرس کی تکمیل کی جارہی تھی۔

حیدرآباد: تلاشی مہم کے دوران آصف نگر پولیس نے رات دیرگئے زوماٹواورسیوگی کی 9 گاڑیاں ضبط کرلی اور فونس کے ذریعہ ان ہوٹلس کا بھی سراغ لگالیا جہاں سے آرڈرس کی تکمیل کی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
سویگی میں 33 کروڑ روپے کا غبن سابق ملازم کے خلاف کیس

ذرائع کے بموجب شہر میں تمام کاروبار بشمول ہوٹلس 11بجے شب کے بعد بند کیا جارہا ہے۔اب یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ صرف ساوتھ ویسٹ زون میں ہی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کے احکامات پر کیوں عمل کیا جارہاہے؟

کیا باقی زونس میں شاید کمشنرپولیس کے احکامات کونظرانداز کیا جارہا ہے؟کل رات آصف نگر پولیس نے تلاشی مہم کے دوران زوماٹواور سیوگی کے ڈیلیوری بوائز کی9 گاڑیاں ضبط کرلی تھی۔

پولیس نے ان بوائز سے سوال کیا کہ پورے شہرمیں رات 11بجے کے بعد ہوٹلس بند ہیں۔ پھر تم لوگ کیوں گھوم رہے ہیں؟ اور کھانا یابریانی کہاں سے لارہے ہیں؟ ڈیلیوری بوائز پولیس کے اس سوال کا جواب دینے سے قاصر رہے۔

پولیس نے ان کے موبائل فونس لے کر تلاشی لی۔کن کن ہوٹلس سے ڈیلیوری رات دیر گئے تک دی جارہی ہے۔پولیس اب ان ہوٹلس کا بھی جائزہ لے رہی ہے جہاں سے رات دیرگئے بعد بھی کھانا‘بریانی ڈیلیوری دی جارہی ہے۔

یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت کم ہوٹلس ہیں جورات دیئرگئے تک کھلی رہی ہیں۔ان چند ہوٹلس کو کھلارکھنے میں بیٹ کانسٹبل اور پولیس رکھشک کاہاتھ ہے جو مبینہ طورپر 200 یا 500 روپے لیتے ہوئے کمشنر پولیس کے احکامات کونظرانداز کررہے ہیں۔ انہی کی وجہ سے محکمہ پولیس بدنام ہورہا ہے۔