دہلی

سویگی میں 33 کروڑ روپے کا غبن سابق ملازم کے خلاف کیس

آئی پی او کے لئے جانے والے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فام سویگی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سابق جونیر ملازم نے اُس کی ایک ذیلی کمپنی سے ایک مخصوص عرصہ کے دوران زائد از 33 کروڑ روپے کا غبن کیا۔

نئی دہلی: آئی پی او کے لئے جانے والے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فام سویگی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سابق جونیر ملازم نے اُس کی ایک ذیلی کمپنی سے ایک مخصوص عرصہ کے دوران زائد از 33 کروڑ روپے کا غبن کیا۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم

رپورٹس کے مطابق زوماٹو کی حریف کمپنی نے ایک اکسٹرنل ٹیم کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ مالیاتی سال 2023-24 کی سالانہ رپورٹ میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ گروپ نے جاریہ سال کے دوران اپنی ایک ذیلی کمپنی میں ایک سابق جونیر ملازم کی جانب سے 326.76 ملین روپے کے غبن کا پتا چلایا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اِس گروپ نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران مذکورہ رقم کو مصارف کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

بہرحال ایک جونیر ملازم کی جانب سے اتنی بڑی رقم کے غبن سے کمپنی میں کارپوریٹ گورننس پر سوالیہ نشان لگتا ہے۔

کمپنی نے اپریل میں خفیہ طریقہ سے اپنیinitial public offering (ipo) کے مسودہ دستاویزات داخل کئے تھے اور وہ شیئرس کی اجرائی سے 3750 کروڑ روپے حاصل کرنا چاہتی تھی جبکہ اپنی 1.25 بلین ڈالر مالیتی کمپنی میں فروخت کی پیش کش کے ذریعہ 6664 کروڑ روپے حاصل کرنا چاہتی تھی۔ سویگی نے گزشتہ مالی سال کے دوران 2350 کروڑ روپے کا خالص خسارہ ظاہر کیا تھا۔