مہاراشٹرا
اُدھو ٹھاکرے ”سامنا“ کے پھر سے چیف ایڈیٹر بن گئے
32 ماہ قبل چیف منسٹر مہاراشٹرا بننے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ اپنی بیوی رشمی کو دے دیا تھا۔ سنجے راوت اکزیکٹیو ایڈیٹر برقرار ہیں۔ اخبار سامنا جنوری 1988 میں اور دوپہر کا سامنا فروری 1993میں شروع ہوا تھا۔
ممبئی: شیوسینا صدر اُدھو ٹھاکرے پھر سے اپنی پارٹی کے اخبارات سامنا (مراٹھی) اور دوپہر کا سامنا (ہندی) کے چیف ایڈیٹر بن گئے۔ 32 ماہ قبل چیف منسٹر مہاراشٹرا بننے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ اپنی بیوی رشمی کو دے دیا تھا۔ سنجے راوت اکزیکٹیو ایڈیٹر برقرار ہیں۔ اخبار سامنا جنوری 1988 میں اور دوپہر کا سامنا فروری 1993میں شروع ہوا تھا۔