حیدرآباد

ای راجندر کو اسمبلی کے مانسون سیشن سے معطل کرنے کا امکان

ایٹالہ راجندر کو اسمبلی کے مانسون سیشن سے معطل کیا جائے گا۔ اطلاعات میں بتایا کہ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے دفتر نے بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کو اسپیکر کے خلاف ان کے تبصرہ پر نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی قائد ایٹالہ راجندر کو معطل کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں توقع ہے کہ ایٹالہ راجندر کو اسمبلی کے مانسون سیشن سے معطل کیا جائے گا۔ اطلاعات میں بتایا کہ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے دفتر نے بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کو اسپیکر کے خلاف ان کے تبصرہ پر نوٹس جاری کی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی رکن حضور آباد نے کہا تھا کہ اسپیکر پوچارم ریڈی، خاتون کی طرح کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بی اے سی اجلاس میں بی جے پی کو مدعو نہ کئے جانے پر یہ تبصرہ کیا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ اسپیکر کے دفتر نے ای راجندر کے ریمارک کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

 ایسی اطلاعات ہیں کہ اسپیکر دفتر نے ایٹالہ راجندر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے خاتون سے متعلق اپنے تبصرہ پر وضاحت طلب کی ہے۔ نوٹس کے وضاحت کے بعد اسپیکر مناسب کاروائی کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 دریں اثنا بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ اسمبلی کے مانسون سیشن جو 12 اور 13 ستمبر کو منعقد ہو گا، میں ای راجندر کو شرکت سے روکنے کیلئے حکومت نے سازش رچی ہے۔ بی جے پی قائدین نے کہا کہ صرف معطلی کی نوٹس جاری کی گئیں۔ ای راجندر نے کہا تھا اسپیکر، ایک مردہ شخص کی طرح کام کررہے ہیں۔

 چیف منسٹر کی ہر ایک بات پر عمل کرنا غلط ہے۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو کوئی اور مصروفیت نہیں ہے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں اپوزیشن کا ایک ہی رکن ہوتا تو اسے بی اے سی اجلاس میں مدعو کیا جاتا تھا مگر ٹی آریس حکومت ایوان کے روایتی اقدار کو پامال کررہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں عوام کے مختلف طبقات کو درپیش مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔ متحدہ اے پی میں اسمبلی سیشن سال میں 80 سے 90 دن چلتا تھا، بجٹ سیشن40سے 45دنوں تک چلایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان کووجوہات بتائے بغیر معطل کیا گیا، عوامی مسائل پر غور وخوض کیلئے اسمبلی ایک پلاٹ فارم ہے مگر اس کے سیشن کو5منٹ کے اندر ملتوی کردیا گیا۔