سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ایودھیا ہاسپٹل میں آوارہ کتوں نے انسانی لاش کی آنکھیں نکال لیں
ایک افسوسناک واقعہ میں آوارہ کتوں کی ایک ٹولی نے ایودھیاکے سرکاری ہاسپٹل میں ایک انسانی لاش کی آنکھیں نکال لیں۔
ایودھیا: ایک افسوسناک واقعہ میں آوارہ کتوں کی ایک ٹولی نے ایودھیاکے سرکاری ہاسپٹل میں ایک انسانی لاش کی آنکھیں نکال لیں۔
یہ لاش ہاسپٹل کے احاطہ میں لاوارث پڑی ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ لاش وارڈ میں دیوارکی قریب پڑی ہوئی ہے۔
مقامی عوام نے دعویٰ کیاکہ لوگوں نے کتوں کاپیچھاکرکے انہیں بھگادیااورپولیس وہاسپٹل انتظامیہ کواس کی اطلاع دی۔
ایودھیاکے چیف میڈیکل آفیسر اجئے کمارراجہ نے اعتراف کیاکہ یہ واقعہ ہاسپٹل کے احاطہ میں پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایاگیاہے کہ متوفی ذہنی معذور تھا اورہاسپٹل کے احاطہ میں گھومتارہتاتھا۔
ایودھیا ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سی بی این ترپاتھی نے کہاکہ اس شخص نے چند دن پہلے وارڈ چھوڑدیاتھا۔