حیدرآبادسوشیل میڈیا

بریک فیل ہونے پر کار دیوار پر معلق‘ خاتون محفوظ

یہ واقعہ کل شام راج بھون روڈ پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں کار بے قابو ہوگئی اور بڑی عمارت سے ٹکراکر اس بڑی دیوار پرمعلق ٹہر گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کارکے بریک فیل ہونے کے واقعہ میں ایک خاتون کرشماتی طورپر محفوظ رہی۔

یہ واقعہ کل شام راج بھون روڈ پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں کار بے قابو ہوگئی اور بڑی عمارت سے ٹکراکر اس بڑی دیوار پرمعلق ٹہر گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

یہ کار ایک خاتون چلارہی تھی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے وہاں پہنچ کر خاتون کو محفوظ طورپر کار سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

بعد ازاں پنجہ گٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس کی مدد سے کرین کی مدد سے اس کار کووہاں سے ہٹانے میں کامیابی حاصل کرلی۔پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔