شمالی بھارت

’مودی، تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے‘

بدرالدین اجمل (مولانا بدرالدین اجمل قاسمی) نے کہا ہے کہ 3 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ نریندر مودی‘ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔

گوہاٹی: آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) سربراہ بدرالدین اجمل (مولانا بدرالدین اجمل قاسمی) نے کہا ہے کہ 3 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ نریندر مودی‘ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔

متعلقہ خبریں
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے گوہاٹی میں پیر کے دن میڈیا سے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ بی جے پی‘ ریاستی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔

بدرالدین اجمل نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ کانگریس کم ازکم 3 ریاستیں جیتے گی۔ نتائج پر نظر ڈالیں تو واضح ہوجاتا ہے کہ نریندر مودی‘ تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے آسام کانگریس کے صدر بھوپن بورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں پارٹی چلانے کے اہل نہیں ہیں۔ انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔ آسام میں کانگریس‘ بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

کانگریس قائدین‘ چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کے ہاتھوں بک چکے ہیں۔ بدرالدین اجمل‘ اگلے عام انتخابات کے لئے کانگریس سے ہاتھ ملانا چاہتے تھے لیکن آسام پردیش کانگریس قیادت کی سخت مزاحمت کی وجہ سے ان کی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف‘ اپوزیشن انڈیا بلاک کا حصہ نہیں بن سکی۔

a3w
a3w