آندھراپردیش

راج شیکھر ریڈی کی 12ویں برسی

جگن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی مسیج بھی پوسٹ کیا۔ تلگو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”وائی ایس راج شیکھر ریڈی، خاندان کے ایک فرد کی طرح، بدستور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ایڈو پولاپایا: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج اپنے والد و سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کو بھر پور خراج پیش کیا۔

جمعرات کے روز یہاں وائی ایس آر گھاٹ پر سابق چیف منسٹر کی 12 ویں برسی کے سلسلہ میں دعائیہ اجتماع منعقد ہوا جس میں فرزند جگن نے اپنے والد کو بھرپور خراج پیش کیا۔ وائی ایس آر گھاٹ پر منعقدہ اس دعائیہ اجتماع میں چیف منسٹر نے اپنے والد کی یادگار پر پھول چڑھائے اور انہیں گلہائے خراج پیش کیا۔

جگن کی اہلیہ وائی ایس بھارتی، ماں وائی ایس وجیہ اماں، بہن وائی ایس شرمیلا، وائی وی سبا ریڈی، چیف منسٹر کے ساتھ ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔

قبل ازیں انہوں نے (جگن) نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی مسیج بھی پوسٹ کیا۔ تلگو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”وائی ایس راج شیکھر ریڈی، خاندان کے ایک فرد کی طرح، بدستور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اگر چیکہ وائی ایس آر، اس دنیا سے گذر جانے کے 12 سال بعد بھی وہ عوام کے دلوں میں بدستور زندہ ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی آج ہر موڑ پر میرے لے ایک طاقت ثابت ہورہی ہے۔

راج شیکھر ریڈی کی زیر قیادت کانگریس پارٹی 2004 میں متحدہ ریاست اے پی میں برسر اقتدار آئی تھی۔ 2009 کے انتخابات میں بھی کانگریس پارٹی نے ریاست میں اپنا قبضہ برقرار رکھا تھا۔ لیکن12 سال قبل وہ، ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔

ان کے فرزند جگن موہن ریڈی نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی تشکیل دی اور 2019 کے انتخابات میں پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست اے پی میں برسر اقتدار آئی۔